بھارت میں دلت لڑکی کے گینگ ریپ ، قتل اور لاش کو جلانے کیخلاف احتجاج

دلی: (کوہ نور نیوز) بھارت میں شمشان گھاٹ پر دلت برادری کی بچی سے اجتماعی زیادتی کے بعد لاش کو جلانے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہے۔ نئی دلی میں نو سالہ بچی کے گینگ ریپ، قتل اور زبردستی لاش کو جلائے جانے کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔ متاثرہ خاندان نےاس ہولناک واردات کا الزام ایک ہندو سادھو اور اسکے تین چیلوں پر عائد کیا ہے۔ بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ اسے شمشان گھاٹ سے پانی لانے کے لیے بھیجا تھا، ایک گھنٹے بعد اس کی لاش ملی۔