شبانہ اعظمی کا بیٹے اور شوہر کی مماثلت پر دلچسپ تبصرہ

ممبئی: (کوہ نور نیوز) بھارت کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے بیٹے فرحان اختر کو شوہر جاوید اختر کو جڑواں قرار دیا ہے۔ اداکارہ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک کولاج شیئر کیا جس میں فرحان اختر کی حالیہ تصویر اور جاوید اختر کی جوانی کی تصویر موجود تھی۔ شبانہ اعظمی کو دونوں کے چہروں میں کافی حد تک مماثلت لگی جس پر انہوں نے کیپشن لکھا کہ یہ دونوں جڑواں ہوسکتے ہیں۔ اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر کئی صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی شخصیت کے علاوہ بھی ایک چیز مماثلت رکھتی ہے اور وہ ہے لکھنے کا ہنر جو آپ نظر انداز نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایتکار کنال کوہلی نے فلم طوفان کے ایک سین کی تصویر ٹوئٹ کی اور کہا کہ فلم کے اِس شاٹ پر مجھے اندازہ ہوا تھا کہ فرحان کے چلنے کا انداز اور چہرے کے تاثرات بالکل جاوید اختر کی طرح ہیں۔