نیلم کوٹھاری نے کون سی سپر ہٹ فلم کرنے سے انکار کیا تھا؟

لاہور: (کوہ نور نیوز) بھارتی اداکارہ نیلم کوٹھاری نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں 1998 کی مقبول ترین فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' میں اداکاری کی آفر کی گئی تھی تب وہ اس پیشے کو چھوڑنے کا فیصلہ کرچکی تھیں اس لیے انہوں نے اسے کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران نیلم کوٹھاری نے بتایا کہ کچھ کچھ ہوتا ہے اور 1999 کی سپر ہٹ فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' میں اس وقت اداکاری کیلئے کہا گیا جب میں اسے ترک کرنے کا سوچ چکی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ فلم کے ہدایتکار کرن جوہر میرے بہترین دوست تھے، انہوں نے مجھے سمجھایا کہ کچھ کچھ ہوتا ہے میں کیے جانیوالا کردار بہت چھوٹا سا ہے، اسے کرکے دیکھو، اس کردار کو تم نے بالکل اپنی طرح کرنا ہے۔ نیلم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ کچھ کچھ ہوتا ہے میں 'دی نیلم شو 'کی میزبان کا کردار اتنا ہٹ ہوجائیگا، جب کہ نوجوان نسل مجھے اسی کردار کی وجہ سے جانتی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ نے فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں سے متعلق بھی انکشاف کیا کہ ہدایتکار سورج برجاتیا کی کوششوں کے باعث میں اس فلم میں دکھائی دی، میں بتا چکی تھی کہ اب مزید فلمیں نہیں کروں گی لیکن انہوں نے قائل کرہی لیا تھا جس کے بعد میں فلمیں کرتی چلی گئی۔ خیال رہے کہ نیلم کوٹھاری نے 2020 کے نیٹ فلکس شو Fabulous Lives of Bollywood Wives کے پہلے سیزن سے دو دہائیوں بعد کیمرے پر واپسی کی ہے۔