پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا۔ پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئے گی جس کے دوران آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں ون ڈے انٹرنشنل کے تینوں میچز راولپنڈی میں کھیلیں گی، یہ میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔