ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انتقال کر گئے

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) پاکستان میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ترک شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی میں کردار ادا کرنے والے اداکار حسین اوزے انتقال کر گئے ہیں۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک سیریز ارطغرل غازی میں 62 سالہ اداکار حسین اوزے نے مرکزی کردارادا کرنے والے ’ارطغرل‘ کے ماموں کا کردار ادا کیا تھا۔ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے پروڈیوسر محمد بوزداغ نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شئیر کرکے دنیا بھر میں موجود مداحوں کو حسین اوزے کے انتقال سے متعلق اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ ڈرامے ارطغرل غازی میں کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کا نام کورکوت تھا۔