صبا قمر نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟

لاہور: (کوہ نور نیوز) معروف اداکارہ صبا قمر نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ مداحوں کو بتائی ہے۔ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والا سوال لکھا۔ اداکارہ نے لکھا کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ آپ اب تک سِنگل کیوں ہیں؟ صبا نے اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا یہ چار دِن کی توجہ کے چکر میں روز روز کی ٹینشن مجھے نہیں چاہیے۔اداکارہ کی اسٹوری کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہے ہیں جب کہ مداح اِس جواب کو اداکارہ کے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں اداکارہ صبا قمر نے تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے والی ہیں تاہم کچھ روز بعد ہی اداکارہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر شادی سے انکار کردیا تھا۔