آزاد کشمیر الیکشن: جماعت اسلامی کے اہم رہنما پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار

مظفر آباد: (کوہ نور نیوز) آزاد کشمیر الیکشن میں ضلع باغ سے جماعت اسلامی کے اہم امیدوار تحریک انصاف کے رہنما کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔ عبدالرشید ترابی حلقہ ایل اے 15 باغ سے جماعت اسلامی کے امیدوار تھے تاہم انہوں نے تنویر الیاس کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت ان کیساتھ اہم ملاقات کی اور انھیں انتخابات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عبدالرشید ترابی کا کہنا تھا کہ انہوں نے حلقے کی عوام کے مفاد میں ہی پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ میرے اکیلے کا نہیں بلکہ تمام خیر خواہوں اور ‏ساتھیوں کیساتھ مشاورت کے بعد لیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ہم انشا اللہ آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے ‏حکومت بنائیں گے۔ ہماری جیت سے پورے کشمیر کی ترقی کا آغاز ہوگا۔