پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ مانچسٹر میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، عثمان قادر اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اعظم خان اور حارث رؤف فیصلہ کن میچ نہیں کھیلیں گے۔ قومی سکواڈ: بابر اعظم، محمد رضوان، صہیب مقصود، محمد حفیظ، فخر زمان، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی، عثمان قادر، محمد حسنین انگلش سکواڈ: جیسن روئے، جوز بٹلر، ڈیوڈ مالان، جونی بیرسٹو، معین علی، مورگن، لیام لونگسٹون، جورڈن، ڈیوڈ ویلی، عادل راشد، ثاقب محمود