کرس گیل نے اب موسیقی میں بھی نام کمانے کا فیصلہ کرلیا

کنگسٹن: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے اب موسیقی میں بھی نام کمانے کا فیصلہ کرلیا۔ کرس گیل سنجیدگی سے ڈانس ہال میوزک کیریئر شروع کرنے کے ساتھ اپنا پروڈکشن سیٹ اپ بنانے پر بھی غور کررہے ہیں۔ انھوں نے 2020 میں ڈانس ہال آرٹسٹ اسٹائیلو جی کے ساتھ ایک ری مکس کیا تھا۔ گیل نے کہاکہ میں نے مذاق میں اسٹائیلو جی سے ری مکس کا کہا،پھر ایک دن وہ میرے گھر آئے اور کہا کہ میں تیار ہوں، میں نے کہا کہ مذاق کررہا تھا مگر وہ سنجیدہ تھے، ہم نے ری مکس کیا اور وہ کامیاب رہا، اب میں ’ٹرپل سنچری ریکارڈز‘ کے نام سے اپنا پروڈکشن سیٹ اپ بنانے پر غور کررہا ہوں جس میں اپنی آوازمیں بھی گانے ریکارڈ کرائوں گا۔