2020-21؛ جاری کھاتہ سرپلس سے خسارے میں چلا گیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) پاکستان کا جاری کھاتے کا خسارہ مالی سال 2020-21ء میں 1.85 ارب ڈالر رہا۔اس کی وجہ درآمداتی بل ک بڑھنا تھا۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور کورونا ویکسین کی شپمنٹس کی وجہ سے درآمداتی بل کا حجم وسیع ہوا۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں جاری کھاتہ فاضل ( سرپلس) رکارڈ کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2019-20ء میں جاری کھاتے کا خسارہ 4.45 ارب ڈالر تھا۔