کراچی: گھریلو جھگڑے میں بیٹے کی فائرنگ سے پولیس افسر باپ جاں بحق

کراچی: (کوہ نور نیوز) کورنگی مہران ٹاؤن میں بیٹے کی فائرنگ سے شعبہ تفتیش میں تعینات انسپکٹرجاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے انسپکٹر دیدا ر عباسی جاں بحق ہوگئے، مقتول کو ان کے بیٹے نے رات گئے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول انسپکٹر درخشاں تھانے میں شعبہ تفتیش میں تعینات تھے، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب سپر ہائی وے پر عیسی گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے مفتی ندا محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔