کوئٹہ: پڑوسی کی 7 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم فرار

کوئٹہ: (کوہ نور نیوز) قائد آباد میں پڑوسی نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے میں رہائش پذیر شہری کی 7 سالہ بیٹی کو قادر نامی ہمسائے نے زیادتی کانشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ بچی کو طبی معائنے کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچی کے ساتھ زیادتی کیے جانے کی تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق بچی سے زیادتی کا ملزم قادر واقعے کے بعد فرار ہوگیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔