اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے 20پیسے مہنگا

کراچی: (کوہ نور نیوز) ڈالر کی پھر اونچی اڑان، اوپن مارکیٹ میں 1روپے 20پیسے مہنگا ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 1روپے 20پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں161روپے 50پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 36پیسے مہنگا ہونے پر 161روپے 30پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ اس طرح انٹر بینک میں ڈالر 7ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔