آزاد کشمیر میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، ضلع پونچھ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

مظفرآباد: (کوہ نور نیوز) آزاد کشمیر الیکشن مہم عروج پر، ضلع پونچھ میں 111اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ، ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی کے اُمیدواروں کے درمیان زور کا جوڑ پڑنے کا امکان ہے۔ ضلع میں بڑی سیاسی جماعتوں کا پرانے کھلاڑیوں پر انحصار، حلقہ ایل اے 19ہجیرہ میں چچا بھتیجا مدمقابل، ارزش سدوزئی پی ٹی آئی ، عامر الطاف ن لیگ ، سردار یعقوب پی پی کی اُمیدوں کا مرکز ہیں۔ حلقہ ایل اے 22میں شاہدہ صغیر چغتائی پی ٹی آئی کی اُمیدوار ، ایل اے 18 میں اہم سیاسی کھلاڑیوں کے درمیان جوڑ، ن لیگ چودھری یاسین ، پی ٹی آئی کے سردار قیوم نیازی،مسلم کانفرنس کے سردار اصغر آفندی اور پیپلزپارٹی کے اعجاز یوسف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔