آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن میں بھاری سرمایہ لگانے کی منصوبہ بندی

کراچی: (کوہ نور نیوز) آئل ریفائنریاں اپ گریڈیشن میں بھاری سرمایہ لگانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ پاکستان میں آئل ریفائنریاں فرنس آئل جیسی پروڈکٹ کی پیداوار کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں اور اپنی انسٹالڈ کیپسٹی سے نصف پر آپریٹ کررہی ہیں۔ فرنس آئل کی طلب میں نمایاں کمی آچکی ہے۔ 2017-18ء میں فرنس آئل کی سالانہ طلب 9ملین ٹن تھی جو اب کم ہوکر 2 سے ڈھائی ملین ٹن پر آچکی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فرنس آئل بجلی پیدا کرنے کے لیے سب سے مہنگا آپشن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ریفائنریاںفرنس آئل کو یورو فائیو اور یورو سکیس پیٹرول اور ڈیزل میں تبدیل کرنے والے پلانٹ لگانے میں سرمایہ کاری کرنے اور اپ گریڈیشن کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔