کراچی: 65 تولہ سونا چوری کے کیس میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلے

کراچی : (کوہ نور نیوز) گلستان جوہر میں 65 تولہ سونا چرانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق صدر میں چھاپے کے دوران اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے سونا اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے ایک گھر میں ملازمہ نے چوری کی تھی، ایس آئی یو کے اہل کاروں نے ملازمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے سونا اور رقم برآمد کرلیا پھر خاموشی اختیار کرلی ۔ پولیس کا کہناہےکہ ملزمہ اور اس کا شوہر گرفتار ہوئے تو بھانڈا پھوٹ گیا۔