لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا، 5 افراد زخمی

لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہونے اطلاعات ہیں۔ جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکا ایک گھر میں ہوا جس کی آواز بہت دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکا کسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے یا پھر یہ گیس پائپ لائن کا دھماکا تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔