پاکستان کا فائزر ویکسین کی مزید ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکوں کا معاہدہ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) پاکستان نے فائزر ویکسین کی مزید ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکوں کا معاہدہ کر لیا ہے، اگست کے شروع میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ مزید خوراکیں ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس سودے کے تحت ویکسین کی پہلی کھیپ جولائی کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔ اس کے علاوہ روسی ویکسین سپوٹنک فائیو کی بھی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، جن میں سے 10 لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں پہنچ جائیگی۔ وزارت صحت کے مطابق پاکستان اگست کے شروع میں ایسٹرازینیکا ویکسین کی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ مزید خوراکیں حاصل کرے گا۔