پاکستان میں 1,72,308ایکڑ رقبہ پر آم کی کاشت کی جاتی ہے: زرعی ماہرین

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں 1,72,308 ایکڑ رقبہ پر آم کی کاشت کی جاتی ہے۔ پاکستان آم کے زیر کاشت رقبے کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں آم کا زیر کاشت رقبہ ایک لاکھ 11 ہزار 432 ایکڑ ہے۔ پاکستان میں آم کی سالانہ پیداوار 20 لاکھ میٹرک ٹن ہے جس میں سے صرف صوبہ پنجاب میں 13 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان میں اس وقت اعلیٰ معیار اور بہترین لذت کے حامل آم کی تقریباً دو سو سے زیادہ اقسام کاشت کی جاتی ہیں جبکہ ان میں سے 20 اقسام کے آم تجارتی مقاصد کے لئے کاشت کئے جاتے ہیں تاکہ انہیں برآمد کر کے زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے۔