پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ابوظبی: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) پی ایس ایل 6 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر سہیل اختر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے لاہور قلندرز کو کم سے کم اسکور میں آؤٹ کرسکیں۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کامیابی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، آج کا میچ بھی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔