پی ایس ایل 6 : اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف زخمی ہوگئے

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف زخمی ہوگئے ہیں۔ ابوظہبی میں ہونے والے ایونٹ پی ایس ایل 6 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف گزشتہ شب لاہورقلندرز کے خلاف میچ میں زخمی ہوئے تھے۔ باؤلنگ کے دوران فہیم اشرف کے بائیں ہاتھ پر چوٹ آئی ہے جبکہ 5 ٹانکے بھی لگے ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے فہیم اشرف کو چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اگلے میچز میں دستیاب نہیں ہونگے۔