فی تولہ سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز دھڑام سے نیچے آ گئی

کراچی: (کوہ نور نیوز) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز دھڑام سے نیچے آ گئی۔ قدر 900 روپے گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 16 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1875 ڈالر ہو گئی ہے۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کم ہو گئی۔ قدر 1 لاکھ 10ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور قدر قدر 1 لاکھ 11 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 770 روپے کم ہوکر 94480 روپے ہو گئی ہے۔