جے پی مورگن نے جی ڈی پی کی شرح 5.9 فیصد ہونے کی پیشگوئی کر دی: فرخ حبیب

لاہور: (کوہ نور نیوز) وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے سرمایہ کاری کے مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے، 2021 میں جی ڈی پی کی شرح 4.7 ، خسارہ 7.1فیصد اور آئندہ سال کا5.9 فیصد ہونے کی پیشگوئی کردی۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جے پی مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ،یہاں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔ جے پی مورگن نے 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 4.7 کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ سال معاشی حجم 329ارب ڈالرہوگا۔ جے پی مورگن نے پاکستان کا اس سال کا بجٹ خسارہ 7.1فیصد اور آئندہ سال کا5.9 فیصد ہونے کی بھی پیشنگوئی کی ہے ۔اس سے پاکستان کے قرضوں کی جی ڈی پی کے تناسب سے شرح 81.6 فیصد پر آجائے گاجو 2020میں 87.6تھی۔