سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کراچی: (کوہ نور نیوز) سٹاک مارکیٹ میں معاشی حوالوں سے اچھی خبروں کے اثرات سامنے آنے لگے، چوتھے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں 473.87 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے باعث ایک دوبارہ 48 ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 48251.49 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.99 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 29 کروڑ 65 لاکھ 71 ہزار 812 شیئرز کا لین دین ہوا۔ زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔