امریکی ڈالر مزید 23 پیسے مہنگا

کراچی: (کوہ نور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 23 یسے مہنگی ہو گئی جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 155 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔