کراچی: پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کی سسرال میں پراسرار موت

کراچی: (کوہ نور نیوز) اولڈ سٹی ایریا میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کانتا کماری پر اسرار طور پر موت کا شکار ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق 32 سالہ کانتا کماری 5 جون کو لی مارکیٹ میں اپنے سسرال میں ہلاک ہوگئی، پسند کی شادی کرنے کے کچھ عرصے بعد ہی کانتاکا اپنے شوہر سے جھگڑا رہنے لگا تھا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ کانتا پر اس کا شوہر آنند تشدد کرتا تھا اور جس دن کانتا کا انتقال ہوا اس کے شوہر نے سب کو یہ بتایا کہ کانتا کا انتقال گرنے کی وجہ سے ہوا ہے لیکن معاملہ اس وقت شک میں بدل گیا جب سول اسپتال میں معائنے کے دوران ڈاکٹر کو گلے پر مبینہ تشدد کا نشان ملا۔ اہلخانہ کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر کی جانب سے پولیس کیس کا کہنے پر کانتا کا شوہر اسے نجی اسپتال لے جانے کے بہانے گھر لے گیا اور اس کی تدفین کردی۔