اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کو جبر کا نشانہ بنا رہا ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین پر اور بھارت کشمیریوں کو جبر کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل نے مسلمانوں کے اتحاد کو متاثر کیا،محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے فلسطینی عوام کی وکیل تھی ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اقوام متحدہ میں مسلمانوں کے استحصال کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ۔ آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت کے بعد پاکستان کی حکومت نے خارجہ امور پر توجہ ہی نہیں دی ،عمران خان اپنی نالائقی کا ملبہ پاکستان کے سفارت کاروں پر ڈال رہے ہیں، اقوام متحدہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ہونے والے قتل عام کا نوٹس لے۔