پاکستان کا کرنٹ اکاؤئنٹس سرپلس میں ہے، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر

جدہ: (کوہ نور نیوز) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ایک لاکھ 30 ہزار اکاؤنٹس اب تک کھولے گئے ہیں، اب پاکستان کا کرنٹ اکاوئنٹس سرپلس میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ایک لاکھ 30 ہزار اکاؤنٹس اب تک کھولے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے پاکستانیوں نے بھجوائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک سرمایہ بھیج سکتے ہیں۔ اب پاکستان کا کرنٹ اکاؤئنٹس سرپلس میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت ہمارا یکسچینج ریٹ مارکیٹ بیس کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورنا کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں 8 سے 9 فیصد کمی ہوئی ہے۔