ہزار مہینوں سے افضل رات ’شبِ قدر‘ کی تلاش، ملک بھر میں خصوصی عبادات کا اہتمام

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ہزار مہینوں سے افضل رات ’شبِ قدر‘ کی تلاش، ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ملک بھر کی مختلف مساجد میں ختم القرآن اور شبینہ کی محافل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ مساجد میں خصوصی عبادات کے ساتھ ملک کی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔اس رات کا اجر اور فضیلتیں تو کائنات کا رب ہی بہتر جانتا ہے مگرعلما کے مطابق نزولِ قرآن کا سلسلہ بھی اسی مبارک شب سے شروع ہوا جسے ایک ایسا ضابطہ حیات ہونے کا شرف حاصل ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ ماہ مقدس کے آخری عشرے میں قرآن کریم کو نازل کیا گیااور اسی عشرے میں ایک ایسی رات بھی ہے جو ہزار راتوں سے افضل اور اللہ تعالیٰ سے مانگنے کی رات کہلاتی ہے۔