تحریک انصاف نے این اے 249 میں دوبارہ انتخاب کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) تحریک انصاف نے این اے 249 میں دوبارہ انتخاب کا مطالبہ کر دیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے بجائے انتخاب ہونا چاہیئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے 4 حصے ہیں، ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے، انتخابی اصلاحات کا دوسرا حصہ ای ووٹنگ ہے، ای ووٹنگ بنیادی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہے، ہم چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، کابینہ نے 2 آرڈیننس کی منظوری دی، الیکشن کمیشن ای وی ایم مشین استعمال کرسکے گا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست کے خاتمے کا وقت قریب ہے، ہمارے اوپر نابالغ لیڈر شپ مسلط ہے، جسے پارلیمان کے کردار کا علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں لاک ڈاؤن کا مقصد مثبت کیسز میں کمی لانا ہے۔