شانگلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور تین بیٹے قتل ،لاشیں ہسپتال منتقل

شانگلہ: (کوہ نور نیوز) شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور تین بیٹے قتل کر دیئے، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔ شانگلہ کے قریب پورن بگیاڑ میں نامعلوم افرادنے اندھا دھند فائرنگ کر کے باپ سمیت تین بیٹے قتل کر دئیے، واردات کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پورن منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔