یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن پھر چیلنج کر دیا

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن پھر چیلنج کر دیا۔ رہنما پیپلزپارٹی نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔ یوسف رضا گیلانی نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ یوسف رضا گیلانی نے اپیل میں موقف اپنایا کہ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹا کر مجھے کامیاب چئیرمین سینیٹ قرار دیا جائے، سات ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔