ترک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ موقع پر جاں بحق

انقرہ: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) تربیتی پرواز کے دوران ترکی کی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،، جس میں سوار ایک پائلٹ موقع پر ہی دم توڑگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ ترکی کے وسطی علاقے "قونیا" میں پیش آیا، ترک فضائیہ کا این ایف فائیو طیارہ نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار ایک پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ وزارت دفاع نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔