برطانیہ: موسمیاتی تبدیلی کے کارکنان کا سرمایہ دار کمپنی کے دفتر پر دھاوا، پولیس سے جھڑپیں ، گرفتاریاں

لندن: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلی کے کارکنوں نے سرمایہ دار کمپنی کے دفتر پر دھاوا بول دیا، پولیس سے جھڑپوں کے بعد مظاہرین کی نعرے بازی، گرفتار کر لیا۔ لندن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے سرمایہ دار کمپنی کی عمارت کی کھڑکیاں توڑ دیں، ماحولیات کے کارکن کمپنی کے ہیڈکوارٹر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ مظاہرین نے کھڑکیاں توڑنے کے لیے لائے گئے اوزار رکھ کر احتجاج کیا، اس دوران شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ برطانوی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔