شوگر سٹہ مافیا کیس: گرفتار ملزم سرکاری ملازم نکلا

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ایف آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم دیال داس محکمہ زراعت سندھ کا ملازم ہے ۔ملزم 2006ء سے بطور پی ڈی سپروائزر گریڈ گیارہ کا ملازم ہے ۔۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی نے کچھ روز قبل کراچی سے شوگر سٹہ مافیا کے ملزم دیال داس سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا،ذرائع کے مطابق ملزمان کی کارروائیوں سے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔