بل گیٹس امریکا کے سب سے بڑے جاگیردار بن گئے

کیلیفورنیا: (کوہ نور نیوز,ویب ڈیسک) امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی بل گیٹس کے بانی بل گیٹس نے اپنی دولت سے اتنی زیادہ زمینیں خرید لی ہیں کہ وہ اب امریکا کے سب سے بڑے جاگیردار بن گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ انڈیپینڈنٹ اردو میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اس وقت تقریباً 2 لاکھ 42 ہزار ایکٹر زمین کے مالک ہیں۔ اس زرعی زمین کی مالیت 69 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ بل گیٹس کا شمار اس وقت دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص میں ہوتا ہے۔ فوربز میگزین کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 129.2 ارب ڈالر ہے۔ سوشل میڈیا پر بل گیٹس کو دھڑا دھڑ زمینیں خریدنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ بانی کی جانب سے امریکا میں اتنی زیادہ زمینیں خریدنے کے اقدام پر انھیں سخت تشویش ہے۔ ایک صارف نے طنز کیا کہ بل گیٹس کے اس اقدام سے مجھے فکر لاحق ہو گئی ہے کہ وہ کہیں پورے امریکا کو ہی نہ خرید لیں۔ میں اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے فکرمند ہو گیا ہوں۔ خیال رہے کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ میرے نزدیک زرعی شعبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہم جنگلات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے ہم زیادہ زرخیز بیجوں کی مدد لے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا فلاحی کاموں کیلئے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ وہ اپنی دولت کا کثیر حصہ عطیہ کر دیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دونوں شخصیات نے اب تک 45.5 ارب ڈالر عطیہ کر چکے ہیں۔