جڑانوالہ : رشتے دار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد: (کوہ نور نیوز) جڑانوالہ میں رشتے دار نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے مزاحمت پر لڑکی کو تشد د کا نشانہ بھی بنایا۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آبادسے رپورٹ طلب کرلی جب کہ آئی جی نے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے۔