پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر معطل، پرواز اڑانے سے بھی روک دیا گیا

لاہور: (کوہ نور نیوز) پی آئی اے انتظامیہ نے صدر پالپا کیپٹن سلمان کو معطل کرکے پرواز اڑانے سے روک دیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر کیپٹن سلمان کو پالپا کے ممبرز پائلٹس کو خط لکھنے پر معطل اور گراؤنڈ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ صدر پالپا کیپٹن سلمان نے خط کے ذریعے پائلٹوں میں بے چینی پھیلائی ہے جس پر صدر پالپا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جب کہ صدر پالپا سے پہلے جنرل سیکرٹری کیپٹن عمران ناریجو بھی تین ماہ سے معطل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پالپا کے نائب صدر کیپٹن مقصود بجارانی اور جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن قاسم قادر بھی معطل ہیں، پالپا کے عہدیداروں نے معطلی اور شوکاز کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔