رمضان المبارک میں چینی اورگندم کی قلت کا خدشہ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) رمضان المبارک میں چینی اور گندم کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی اورگندم کی درآمد کے لیے دوبارہ ٹینڈرزجاری کردیے۔ وزارت غذائی تحفظ نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی درخواست کی ہے۔ گندم کی درآمد کے لیے بھی پہلے ٹینڈرمیں مہنگی بولی کی وجہ سے دوبارہ ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی کا پہلا ٹینڈرمہنگی بولی ملنے کے باعث منسوخ کیا گیا، جو دوبارہ جاری کیا گیا۔ چینی یوٹیلیٹی اسٹورزکے لیے درآمد کی جارہی ہے۔