کراچی: پولیس مقابلے میں گینگ وار کارندہ زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی کے علاقے بغدادی میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کارندہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق ملزم کبیر عرف دادا نے دو روز قبل 5 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا۔ ملزم کو گزشتہ رات فائرنگ کےتبادلے کےبعد زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار وسیع لاکھو گروپ سے ہے جبکہ قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم اولڈ سٹی ایریا میں گینگ وار کو فعال کرنا چاہتا تھا۔ ملزم سے پستول، موبائل فون برامد کرکے تفیش جاری ہے۔