سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی و اپوزیشن اراکین آمنے سامنے، لوٹا لوٹا کے نعرے

کراچی: (کوہ نور نیوز) سندھ اسمبلی میں باغی ارکان کے حکومتی بنچوں پر بیٹھنے پر ہنگامہ، اپوزیشن اور حکومتی ارکان شور شرابہ کرتے رہے، حزب اختلاف نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے اجلاس کے دوران شور شرابہ کیا۔ اجلاس میں لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے گئے جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس دس منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا یہ کوئی طریقہ نہیں افسوس ہے اراکین کورولزکا پتہ ہی نہیں۔ یہ کتاب اپنے منہ پرماریں۔ رول 8 میں جائیں دیکھیں اس طرح کارویہ نہیں اپنایا جاسکتا۔ اسپیکر نے پی ٹی آئی رہنما بلال غفار سے مخاطب ہوکر کہا آپ پارلیمانی لیڈرہیں،قانون پڑھیں۔ان کوپڑھنا نہیں آتا ہے۔