’آپ ہمارے گھر آئے آپ کی عزت کرتے ہیں لیکن ووٹ نہیں دیں گے‘ چوہدری شجاعت نے بلاول کو صاف جواب دے دیا

لاہور (کوہ نور نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورچوہدری برادران کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ بلاول بھٹو نے چوہدری برادران کے ساتھ پیپلز پارٹی پنجاب کی سیاسی ٹیم کےہمراہ ملاقات کی جس میں ق لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہٰی، طارق بشیرچیمہ،مونس الہٰی، سالک حسین اورحسین الہٰی نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پربھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں چوہدری شجاعت حسین سے تعاون مانگا۔ چوہدری شجاعت حسین نے بلاول سے کہا کہ ق لیگ حکومت کی اتحادی ہے اور اسے چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراچکی ہے ۔ چوہدری شجاعت نے واضح کرتے ہوئے کہا ’ہماراشیوہ نہیں کہ وعدہ کریں اورپاسداری نہ کریں، حکومتی اتحادی ہیں،سینیٹ میں ان کےساتھ ہیں، آپ ہمارےگھرآئےآپ کی عزت کرتےہیں۔‘