راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ، پولیس افسر کو شہید کردیا گیا

راولپنڈی(کوہ نور نیوز)ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں پولیس انسپکٹر کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق ایس ایچ او تھانہ ریس کورس عمران عباس کار میں اپنی فیملی کے ہمراہ جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے عمران عباس موقع پر ہی چل بسے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلی افسران اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئ جس نے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے شہید کی نعش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔