برطانیہ میں کورونا ویکسی نیشن پر کام جاری ،56 سے 59 سال کے لوگوں کوویکسین لگوانے کے لیے پیغام وصول

لندن: (کوہ نور نیوز) برطانیہ میں کورونا ویکسین پر کام تیزی سے جاری ہے اور اب اس مہم میں 56 سے 59 سال کے لوگوں کو رواں ہفتے سے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کا کہا جارہاہے۔ اس سلسلہ میں ان عمروں کے افراد کو خطوط کے ذریعے مطلع کیا جارہاہے۔ برطانوی آفس برائے قومی شماریات (او این ایس) نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ ابھی اس بیماری سے باہر نہیں نکلا۔ برطانیہ میں 18 ملین سے زیادہ افراد کو پہلے ہی ویکسین کی ایک خوراک مل چکی ہے لیکن لوگ مت سمجھیں کہ وبا ختم ہو گئی ہے، ہمیں ویکسین لگانے کے بعد بھی احتیاط جاری رکھنی ہے۔