دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا فروخت کیلئے پیش

دبئی : (کوہ نور نیوز) دبئی مال میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی مال میں فیشن ہاؤس لائس ووائٹن کی جانب سے 8 مارچ تک جاری نمائش میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سویلو (sewelo) نامی ہیرا فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بوٹسوانا سے دبئی لائے گئے 1758 قیراط کے ہیرے کو ابھی تراشہ نہیں گیا ہے اور ہیرے کی قیمت کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔