امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

کیلیفورنیا: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا سے 53 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم اب کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ نرمی کے بعد ریاست میں یکم اپریل سے ڈزنی لینڈ، دیگر تھیم پارک اور اسٹیڈیم میں عوام کو آنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ محدود تعداد کے ساتھ آؤٹ ڈور کھیلوں اور انٹرٹینمنٹ کی سرگرمیوں کی بھی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے پابندیوں میں نرمی پر اظہار تشویش کا کیا اور کہا کہ کورونا ویکسین آنے کے بعد ملکوں کو وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں نرمی کرنے کا اقدام نہیں کرنا چاہیے۔ اُدھر ٹوکیو اور قریبی علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں دو ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ افریقی ملک کینیا میں ویکسی نیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔