سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات، متعدد افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان نے متعدد افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں دے دیں۔ وزیراعظم نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر ترقیوں کی منظوری دی۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر پولیس سروس کے گریڈ 20 کے 6 افسروں کی گریڈ 21 میں، پولیس سروس کے گریڈ 19 کے 12 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے 21 افسران کی گریڈ 21 میں ترقی، سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے 49 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی اور انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے 3 افسران کی گریڈ 21 میں ترقی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ انفارمیشن گروپ کے سہیل خان، سید مبشر توقیر، عنبرین جان کی گریڈ 21 میں ترقی، کسٹم گروپ کے گریڈ 20 کے 7 افسران کی گریڈ 21 میں ترقی، کسٹم گروپ کے گریڈ 19 کے 14 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی اور پولیس سروس گریڈ 19 کے ایک افسر کو گریڈ 20 کا عاضی چارج سونپا گیا ہے۔