وزیراعظم نے سری لنکا کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی، دفتر خارجہ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) میں شمولیت کی دعوت اور دفاعی شعبے میں تربیت کی پیشکش کی ہے۔ اپنی بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجما نے بتایا کہ سری لنکا کے دورے میں سری لنکن وزیر اعظم سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اعظم نے خطے میں امن کے لیے مذاکرات پر زور دیا، پاک، سری لنکا پارلیمنٹیرینز گروپ بھی تشکیل دیا گیا۔