پی ایس ایل 6: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ دونوں ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی ایونٹ میں فاتحانہ آغاز نہ کر سکیں، دونوں ٹیموں کے آخری پانچ میچز میں ملتان سلطانز کا پلہ بھاری رہا، تین میں کامیابی سمیٹی، دوبار زلمی فتحیاب ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان سمیت کھلاڑیوں کی جیت پر نظریں جم گئیں، پرستار بھی پرجوش ہو گئے۔