این اے 75 سے متعلق سچ بتا دیں، ورنہ مجھے بتانا پڑے گا: مریم نواز شریف

لاہور: (کوہ نور نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ الیکشن سے متعلق سچ بتا دیں، ورنہ مجھے بتانا پڑے گا۔ مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ دو افراد کے نام میرے پاس آ چکے ہیں۔ یہ دھاندلی نہیں، منظم آپریشن تھا جو اعلیٰ سطح سے مینج ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرکے پوری رات ایک مقام پر رکھا گیا۔ تحریک انصاف کے سرکردہ اراکین کی موجودگی میں نتائج تبدیل کرائے گئے۔ لیگی رہنما مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ 14 گھنٹے بعد ان کا اچانک باجماعت وارد ہو جانا نچلے لیول کا کام ہے؟